ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری بڑی مشکل میں پھنس گئے

datetime 28  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) حکمران اتحاد نے ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد اور نئے سپیکر کے انتخاب کیلئے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی، تحریک انصاف اور (ق) لیگ کی جانب سے سبطین خان،مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کی جانب سے

سیف الملوک کھوکھر کو سپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ روز سیکرٹری اسمبلی کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دئیے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت کی بجائے 2 گھنٹے 8 منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین وسیم خان بادوزئی کی صدارت میں شروع ہوا۔اجلاس میں رولز کی معطلی کے بعد ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور سپیکر کے انتخاب کے لئے قرارداد پیش کی گئی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔قرارداد راجہ بشارت کی جانب سے پیش کی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلی منتخب ہونے پر سپیکر کا عہدہ خالی ہوگیا ہے اس لیے یہ ایوان رولز آف پروسیجر کے قاعدہ 11 (1) اور 12 (3) کو معطل کر کے سپیکر کا انتخاب چاہتا ہے، نیز ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے لیے 29 جولائی جمعتہ المبارک، سہ پہر 4 بجے مقرر کرتا ہے۔قرارداد ایوان میں پیش ہونے پر ارکان نے اسے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ قرارداد کثرت رائے سے منظور ہونے کے بعد چیئرمین نے سپیکر کے انتخاب کے لیے جمعہ چار بجے کا وقت مقر کردیا۔بعد ازاں پینل آف نے سپیکر کے انتخاب کے لیے طریقہ کار بیان کیا جس میں بتایا گیا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔سپیکر کے انتخاب کے لئے پی ٹی آئی (ق) لیگ کی جانب سے سبطین خان اور (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے

سیف الملوک کھوکھر کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے سیکرٹری اسمبلی کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے۔حکومتی رکن سبطین خان نے محمد بشارت راجا،میاں محمودالرشید، مرادراس، راشد حفیظ،ملک اختر علی،رائے تیمور بھٹی اور دیگر اراکین جبکہ اپوزیشن کے ملک سیف الملوک کھوکھر نے خلیل طاہر سندھو،راحیلہ خادم حسین،سمیع اللہ خان،علی حیدر گیلانی محمد ارشد اور دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک نے سپیکر کے انتخاب کے لئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی اور حکومتی امید وار سبطین خان اور اپوزیشن کے امید وار سیف الملوک کھوکھر کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار پائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…