بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کشمیری نوجوان نے 5سو میٹر طویل پیپر سکرول پر قرآن پاک کا نسخہ تحریر کردیا

datetime 28  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک 26سالہ کشمیری نوجوان نے 5سو میٹر پیپر ا سکرول پر قرآن مجید کا ایک نسخہ تحریر کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے

سرحدی علاقے گریز کے رہائشی مصطفی بن جمیل نامی کشمیری نوجوان نے 5سو میٹر کاغذ سکرول پر 7 مہینوں کی شبانہ روز محنت سے قرآن مجید ایک پیپر سکرول پرتحریر کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔انہیں ایک ہی صفحے پر قرآن پاک کو تحریر کرنے کیلئے آرٹ پیپر درکار تھا جو مقبوضہ علاقے میں دستیاب نہیں تھا لہذا نوجوان کو اسے حاصل کرنے کیلئے نئی دلی جانا پڑا۔مصطفی بن جمیل کا یہ پروجیکٹ لنکن بک آف ریکارڈز میں درج کیاگیا ہے جبکہ انڈین بک آف ریکارڈز اور ایشین بک آف ریکارڈ میں بھی اس کو درج کرنے کیلئے درخواست دی گئی ہے۔ قرآن مجید کی اپنی بساط کے مطابق خدمت کرنے کے جذبے سے سرشار اس نوجوان نے اس سے قبل بھی ہاتھوں سے قرآن پاک کا ایک نسخہ تحریر کیاتھا جس کو مکمل کرنے میں انہیں قریب ایک سال کا عرصہ لگا تھا۔نوجوان نے ایک انٹرویومیں کہاہے کہ اگرچہ ان کا یہ پروجیکٹ رواں سال مکمل ہو گیا تھا، لیکن خطاطی کا حصہ نسخ فونٹ میں تحریر کرنے میں انہیں مزید تین ماہ کا عرصہ لگا۔حاشیے کی ڈیزائننگ میں تقریبا ایک ماہ کا عرصہ لگا، جسے انہوں نے تقریبا 13 لاکھ نقطوں کے ساتھ ڈیزائن کیاہے۔ مصطفی ابن جمیل نے کہا کہ یہ منصوبہ نئی دلی میں ڈھائی لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کا یہ نسخہ تیار کرنا انکی دلی خواہش تھی۔ نہوں نے مزید کہاکہ یہ قرآن پاک 450صفحات پر مشتمل ہے اور ہر صفحہ 14.5انچ چوڑا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…