بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہد آفریدی نے لائیو شو کے دوران احمد شہزاد کو کیا مشورہ دیا؟

datetime 28  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے احمد شہزاد کو تنقید نظر انداز کر کے کرکٹ پر توجہ دینے اور فیملی کے ساتھ خوش گوار زندگی گزارنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ایک انٹرویومیں شاہد آفریدی نے کہاکہ جب قومی ٹیم کا کپتان تھا تو میرے

پاس بطور اوپنر احمد شہزاد سے بہتر کوئی آپشن نہیں تھا، مجھے احمد شہزاد کی بیٹنگ پسند تھی، جب میں نے ٹیم کی کپتانی چھوڑی تو میری وجہ سے احمد شہزاد کو کئی بار تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اسی لیے مجھے احمد شہزاد کو بہت زیادہ سپورٹ کرنے، چانسز دینے، نوازنے اور ٹیم میں آگے لانے سے متعلق کئی بار تنقید سننا پڑی۔شاہد اٰفریدی نے کہا کہ احمد شہزاد ٹیم کے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں،اِن سب جملوں پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی میرے بڑے بھائی جیسے ہیں، وہ مجھے کچھ بھی بول سکتے ہیں۔شاہد آفریدی نے اس گفتگو کے دوران احمد شہزاد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا آپ کو صرف یہی مشورہ ہے کہ اپنی کرکٹ پر توجہ دیں اور اپنی فیملی کے ساتھ اچھی زندگی گزاریں، اللّٰہ تعالیٰ نے زندگی کو بہت خوبصورت بنایا ہے، اسے انجوائے کریں۔جس پر احمد شہزاد کا مزید کہنا ہے کہ میں بھی کھیلنا اور رنز بنانا چاہتا ہوں لیکن اس کے لیے مجھے ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہے، پی ایس ایل کی ٹیمیں مجھ میں دلچسپی ظاہر کرتی ہیں مگر پتہ نہیں پھر اِنہیں مجھے ٹیم میں لینے سے کون روکتا ہے۔انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں کہاں کھیلوں؟ کہاں رنز بناؤں؟ کیا میں گھر پر کھیل کر رنز بنا سکتا ہوں؟

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…