منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امارات کی مختلف ریاستوں میں شدید بارشیں ،سیلابی صورتحال

datetime 28  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کی بیشتر ریاستوں میں شدید بارش کے بعد کئی مقامات پر ندی نالے بہہ پڑے اور سیلاب کی کیفیت پیدا ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امارات کے کچھ علاقوں میں موسلادھار جب کہ بعض مقامات پردرمیانے درجے کی بارشیں ہوئیں۔

ام القیوین، شارجہ، راس الخیمہ، عجمان اور خورفکن میں ہونے والی شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔فجیرہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور شدید بارش نے فجیرہ اور راس الخیمہ میں پانی جمع ہوگیا جس سے سڑکیں بند ہوگئیں۔اسی ضمن میں فجیرہ ریاست کی پولیس نے کہا کہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے صرف گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔فجیرہ پولیس کے ڈپٹی کمانڈر نے وضاحت کی کہ امارات کو سیلاب کی وجہ سے ابوظبی اور دبئی کی پولیس سے مدد فراہم کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر سیلاب کی صورت حال ہے۔قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر الشیخ محمد بن راشد نے دبئی میں ایمرجنسی اور ریسکیو ٹیموں کو متحرک کرنے کا حکم دیا تھا تاکہ امارات فجیرہ اور ملک کے مشرقی علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مدد کی جا سکے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…