عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

27  جولائی  2022

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل پونے دو ڈالر فی بیرل سستا ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک عشاریہ سات دو ڈالر کمی کے ساتھ پچانوے ڈالر ہو گئی جبکہ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت

94 سینٹ کمی کے ساتھ ایک سو چار ڈالر ہو گئی۔دوسری جانب امریکا میں قدرتی گیس کی قیمت 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ گیس کے مستقبل کے سودے گیارہ فیصد اضافے سے نو اعشاریہ سات پانچ ایم ایم بی ٹی یومیں طے پائے۔یورپی یونین نے توانائی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے گیس کے استعمال میں15 فیصد کمی کے ہنگامی منصوبے کی منظوری دے دی۔ یورپ میں قدرتی گیس کی قیمت میں انیس اعشاریہ آٹھ فیصداضافہ ہو گیا۔علاوہ ازیں توانائی ایمرجنسی کے بعد یورپی اسٹاک مارکیٹ گر گئی ۔ فرینکفرٹ میں ڈیکس انڈیکس 0.86 فیصد کمی، لندن میں ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.2 فیصد کمی ، پیر س میں سی اے سی انڈیکس میں 0.42 فیصد کمی ہوئی۔ادھر امریکی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان رہا ۔ ڈاؤ انڈیکس228 پوائنٹس، ایس اینڈپی 500 انڈیکس 45 پوائنٹس اور نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس 220 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔آئی ایم ایف کے مطابق برطانیہ، امریکا، چین اور یورپ کی معاشی شرح نمو گر رہی ہے۔ دنیا کے جلد ہی عالمی کساد بازاری کے دہانے پرپہنچنے کا خدشہ ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…