اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ کو بڑا دھچکا ، پنجاب میں ایک اور سیٹ کم ہو گئی ۔الیکشن کمیشن نے پی پی 241 سے ، پاکستان مسلم لیگ کے ایم پی اے کاشف چوہدری کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے ، الیکشن کمیشن نے پی پی 241 کی نشست خالی قرار دیدی ہے ۔یاد رہے اس سے قبل
سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کاشف چودھری کی نااہلی ختم کرنےکی درخواست کو رد کر دیا تھا،کاشف چوہدری نے اپنی نااہلی کا فیصلہ ختم کروانے کیلئے سپریم کورٹ سے رابطہ کیا تھا، تاہم اعلیٰ عدالت نے بھی لیگی ایم پی اے کی نااہلی ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ن لیگی رکنکاشف چودھری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی،بعد ازاں انہوں نے مخالف فریق عبدالغفور کے ساتھ سمجھوتے پر انٹرا کورٹ اپیل واپس لے لی۔خیال رہے کہ اس وقت ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ میں بھی سماعت ہورہی ہے ، فل کورٹ کی تمام درخواستیں مسترد ہونے پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے سپریم کورٹ کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا ہے ۔