جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کےE7 والے گھر کا کرایہ 8سال امریکن قونصلیٹ نے دیا ، محسن بیگ کا حیران کن انکشاف

datetime 26  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)سینئر صحافی محسن بیگ نے نجی ٹی وی ڈان نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان خود امریکہ کے ایجنٹ ہیں ، عمران خان کےE7 والے گھر کا کرایہ 8سال امریکن قونصلیٹ نے دیا،آپ امریکہ کے ایجنٹ ہیں

اور آپ الٹا امریکہ کیخلاف بات کر رہے ہیں،یہ جھوٹا انسان ہے ، اس کے پلے کچھ نہیں ہے ، یہ اپنے گھر کھانا نہیں کھاتا، خود کہتا ہے کسی دوسرے کے گھر جا کر مجھے بھوک لگتی ہے ،اپنے گھر تو ہوتا کچھ نہیں۔ یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سینئر صحافی محسن جمیل بیگ کیخلاف دائر مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات ختم کر دیں اور کیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد منتقل کردیا۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی اسلا آباد کورٹ روم نمبر ایک کے جج راجہ جواد نے کی، محسن جمیل بیگ اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔سماعت کے آغاز پروکیل لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ اس مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات لگتی ہی نہیں، اپنی حفاظت کرناہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن ہم پر دہشتگردی کا مقدمہ بنا دیا گیا،اس موقع پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمے سے دہشتگردی دفعات واپس لیتے ہیں، عدالت نے اسلام آباد پولیس کے تفتیشی افسر کو ہدایات جاری کی کہ وہ اپنا تحریری بیان عدالت جمع کروائیں ، بعدازاں عدالت نے  کیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد منتقل کر دیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…