جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

چلتی گاڑی کا مختصر ترین وقت میں ٹائر تبدیل کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم

datetime 25  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رومو (این این آئی)اٹلی کے 2 افراد پر مشتمل جوڑی نے مہارت سے چلتی گاڑی کا مختصر ترین وقت میں ٹائر تبدیل کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز حکام کے مطابق یہ کارنامہ اٹلی سے تعلق رکھنے والے 2 شہری مینوئل زولڈان اور جیانلوسا فولکو

نے انجام دیا۔اطلاعات کے مطابق ڈرائیور زولڈان اور ٹائر تبدیل کرنے والے فولکو نے مہارت کے ساتھ 1 منٹ اور 17 سیکنڈز میں چلتی گاڑی کا ٹائر تبدیل کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروالیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مینوئل کار چلا رہے ہیں جبکہ گاڑی میں ہی موجود فولکو اچانک کھڑکی سے باہر نکلتے ہیں، اس دوران ڈرائیور گاڑی کو بظاہر دائیں جانب توازن برقرار رکھتے ہوئے 2 ٹائروں پر چلارہے ہیں۔دوسری جانب فولکو کھڑکی سے باہر نکل کر گاڑی کے بو نٹ پر لیٹتے ہوئے اس کا ٹائر تبدیل کر رہے ہیں۔جیسے ہی فولکو چلتی گاڑی کا ٹائر تبدیل کرلیتے ہیں تو وہ زمین پر چھلانگ مار دیتے ہیں اور مینوئل گاڑی کو دوبارہ اپنی اصلی حالت( 4 ٹائروں پر چلاتے ہیں) میں لے آتے ہیں۔ اٹلی کے 2 افراد پر مشتمل جوڑی نے مہارت سے چلتی گاڑی کا مختصر ترین وقت میں ٹائر تبدیل کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ بعد ازاں اتالوی جوڑی کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے سر ٹیفکیٹ دیا گیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 1 منٹ اور 30 سیکنڈز میں مکمل کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…