راولپنڈی (این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مداخلت سافٹ ہو یا ہارڈ اکتوبر نومبر میں الیکشن ہو جائیں گے، ورنہ سب گھر جائیں گے۔شیخ رشید نے اپنے نئے بیان میں حکمراں اتحاد کی جانب سپریم کورٹ آف پاکستان سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے کیس میں فل کورٹ بنائے جانے کے مطالبے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تمام غیر متعلقہ افراد فل کورٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں، معاملہ ڈپٹی اسپیکر اور سپریم کورٹ کا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ڈپٹی اسپیکر سے پوچھ رہی ہے کس فیصلے کا حوالہ دیا۔