جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری شجاعت کی بیٹی ایم پی اے ہیں، وہ ساتھ والے گھر میں رہتی ہیں لیکن۔۔۔مونس الٰہی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

datetime 25  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے کہاہے کہ چوہدری سالک کی بہن بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالت میں حاضر ہوئے ہیں، اس وقت میرے ساتھ 9 ایم پی ایز موجود ہیں۔

یہ گواہی دینے آئے ہیں کہ انہیں نہ تحریری اور نہ ہی زبانی ہدایت ملی۔مونس الہٰی نے کہا کہ پرویز الہٰی لاہور میں ہیں جو ویڈیو لنک پر موجود ہوں گے، چوہدری سالک کی بہن بھی ہمارے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت کی بیٹی ایم پی اے ہیں، وہ ساتھ والے گھر میں رہتی ہیں لیکن ان کو بھی اس سے متعلق کوئی ہدایت نہیں ملی۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ ہمیں کسی کی مداخلت اور بیساکھی کی ضرورت نہیں ،ہمیں نہ سخت نہ نرم مداخلت اورنہ ہی یقین دہانیوں کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویومیں اسدعمر نے کہا کہ سیاسی معاملات سیاستدانوں کوحل کرنے چاہئیں ،مل بیٹھ کرانتخابات پربات چیت کی جائے، الیکشن کب ہونے ہیں، اس کا فیصلہ سپریم کورٹ نہیں سیاستدان کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ آئیں معاملات طے کریں الیکشن کب کرانے ہیں، مداخلت کی ضرورت ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں پی ڈی ایم کوبری طرح شکست دی عوام کے مینڈیٹ سے پی ڈی ایم کے وزیراعلیٰ کو گھر بھیج رہے ہیں ،یہ 3ججزاس بینچ میں بھی موجودتھے جس کے فیصلے سے عمران خان کی حکومت ختم ہوئی۔اسدعمر نے کہا کہ بینچ کا فیصلہ آنے دیں اس کے بعدپی ڈی ایم چاہے توضرورفل کورٹ کی اپیل کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…