لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو مالیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان اور چین رینمن بی اور پاکستانی روپے میں لین دین کرنے کے لیے معاہدے کے قریب ہیں۔وفاقی وزیر نے ایک ویب سائٹ کو بتایا کہ اس معاملے کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان اور چین کے درمیان بات چیت جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا ہم جلد ہی امریکی ڈالر کے ساتھ آر ایم بی میں ڈیل کر سکتے ہیں، دونوں آپشنز کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان اور چین جلد ہی آر ایم بی / پی کے آر میں لین دین پر کوئی راستہ نکال لیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سے دونوں دوست ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔