جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

دوست مزاری کی انتخابی مہم چلانے پر شرمندگی، شیریں مزاری پھٹ پڑیں

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)تحریک انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بزدل بھگوڑے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا سپریم کورٹ سے فرار ہوگئے ہیں۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوست مزاری کی انتخابی مہم چلانے پر آج مجھے نہایت شرمندگی ہے، دوست مزاری ایک اور وجہ ہے جس کے باعث تْمن داری نظام کاخاتمہ ہوناچاہیے،زندگی میں اس شخص نے کوئی نیک کام نہیں کیا اور محض استحقاق پر ہی زندگی گزارتا آیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نکما، نالائق اور نااہل ایسا ہے کہ سپریم کورٹ کا سادہ سا فیصلہ تک سمجھنے سے قاصرہے،اب اس نے عدالت میں پیش نہ ہوکر خود کو ایک بزدل بھی ثابت کردیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ کے باعث اسکی انتخابی مہم چلانے پر میں شرمندہ ہوں، اگرمقصد پر یقین اور اپنے فیصلوں کو اپنانے کی ہمت ہے تو سامنے آ کر مقابلہ کرو،تحریک انصاف میں تو عمران خان کی قیادت میں تمام خواتین و محضرات قائدین نے صفِ اوّل میں لڑائی لڑی،ہم تو تمہاری طرح محافظین کے نرغے میں ہونے کے باوجود اپنی کرسی میں دْبک کر بیٹھے نہ ہی خوف سے لرزتے رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…