ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

حمزہ شہباز کی کامیابی ، سوشل میڈیا پر شجاعت، زرداری اور پرویز الٰہی پر میمز کی بھرمار

datetime 23  جولائی  2022 |

اسلام آباد،لاہور (این این آئی)حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے اور اچانک سیاسی صورتحال تبدیل ہونے پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں حمزہ شہباز نے اکثریت کی حمایت حاصل کرلی جب کہ

ووٹنگ میں پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ لیے اورحمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے تاہم (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو خط بھجوایا جس میں انہوں نے (ق) لیگ کے ارکان کو حمزہ شہباز کو ڈالنے کی ہدایت کی تھی۔اس سارے معاملے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا جس میں کسی نے چوہدری شجاعت کو دھوکے باز قرار دیا تو کوئی آصف زرداری کی شجاعت حسین سے ملاقات کو اس تبدیلی کا ذمہ دار قرار دیتا رہا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے رہنما پرویزرشید نے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی فیصلہ ہے جس پر عمرانیوں نے بھنگڑے ڈالے،عمرانیوں نے احتجاج ہی کرنا ہے تو اپنے اْن قانونی مشیروں کے خلاف کریں۔ایک بیان میں پرویز رشید نے کہاکہ عمرانیوں نے احتجاج ہی کرنا ہے تو اپنے ان قانونی مشیروں کے خلاف کریں جن کے سپریم کورٹ سے حاصل کردہ فیصلے کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صرف دہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی فیصلہ ہے جس پر عمرانیوں نے بھنگڑے، لڈیاں ڈالیں اور لڈو بھی بانٹے تھے۔واضح رہے کہ (ن) لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جبکہ پرویز الہیٰ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…