اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کا موقف سامنے آ گیا، احسن بھون نے ڈپٹی سپیکر کے فیصلے کی تائید کر دی، ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں رولنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ فیصلے میں آرٹیکل 17 کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 کے ساتھ اسے پڑھا جائے گا، اس سے یہ نتیجہ اخذ ہو گا کہ آپ الیکشن پارٹی ہیڈ کے نام پر ووٹ لے کر جیتے ہیں، اس فیصلے میں پارٹی ہیڈ کو اس حد تک مضبوط کر دیا گیا ہے۔