جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ کا انتخاب، مونس الٰہی نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ کا انتخاب، مونس الٰہی نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومتی گیم ختم ہوچکی ہے۔

چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی گیم ختم ہوچکی ہے،

اب یہ لالچ دیں یا جو ماضی کرلیں فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نمبرز مطلوبہ تعداد سے زیادہ ہیں،

کل اپنی تعداد سامنے لے آئیں گے۔خیال رہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہوگا، جس کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے

درمیان سخت رسہ کشی جاری ہے، پی ٹی آئی اور ق لیگ نے ہارس ٹریڈنگ سے بچانے کیلئے اپنے ارکان صوبائی اسمبلی کو

نجی ہوٹل میں منتقل کر رکھا ہے، جہاں وہ وزیراعلیٰ کے انتخاب تک قیام کریں گے۔پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور ق لیگ

کے ارکان اسملبی کی تعداد 187 ہے، جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت حکومتی اتحاد کو 179 ممبران کی حمایت حاصل ہے

۔دوسری جانب ن لیگ کیلئے پریشانی بڑھ گئی ہے اور حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب برقرار رکھ پانا مشکل ہورہا ہے۔

پریشان کن صورتحال کے باعث وزیراعظم شہبازشریف نے بھی لاہور میں قیام بڑھادیا ہے۔ وزیراعظم نے ا?ج ہونے والے کابینہ اجلاس

کی صدارت بھی ویڈیولنک کے ذریعے کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی لاہور میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…