اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ،تینوں بڑی جماعتیں متحرک ، بڑے فیصلے کرلئے

datetime 20  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ(ن)مسلم لیگ (ق)اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے اپنے ارکان کو ہوٹل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، مسلم لیگ ن اور اتحادیوں نے حمزہ شہباز پر ہاتھ اٹھا کر اعتماد کا اظہار کیا ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارلیمانی پارٹی نے حمزہ شہباز کی پنجاب کے عوام کے لئے خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا، اجلاس میں 177 ارکان شریک ہوئے، نو منتخب ارکان میں سے دو اجلاس میں نہیں پہنچ سکے۔اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر اپنے ارکان کو ہوٹل شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو ہوٹل پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے، مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی ایئر پورٹ کے قریب ہوٹل میں منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف اور ق لیگ نے بھی اپنے ارکان کو ہوٹل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، گلبر گ کے ہوٹل میں بکنگ کروالی گئی، اپوزیشن ارکان وزیراعلیٰ کے انتخاب تک ہوٹل میں ہی قیام کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…