جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کے بعدشیریں مزاری کے بیڈ روم سے بھی جاسوسی کے آلات برآمد، تہلکہ مچ گیا

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے گھر سے مشکوک ڈیوائس برآمد ہوئی ہے، جس کا مقصد ان کی جاسوسی کرنا تھا۔شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان کے گھر سے بھی کچھ دن قبل ڈیوائس برآمد ہوئی تھی۔

اب میرے گھر سے بھی مشکوک ڈیوائس نکلی ہے ۔ یہ ڈیوائس میرے کمرے کی ٹیبل سے نکلی ہے ، جو کہ امریکی ماڈل کا وائس ریکارڈر ہے ۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ میرے بیڈ روم میں یہ ڈیوائس کس نے لگائی؟۔ پہلے مجھے اغوا کروایا گیا ، یہ بھی ایک سوال ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی والوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہے ۔ کوئی صحافی بولتا ہے تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی جاتی ہے۔ میرے خلاف 4 مقدمات دائر کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ گھر کے ملازم عارضی طور پر ہوتے ہیں ۔ ملازم کو دھمکیاں دی گئیں کہ بیٹے کو مار دیں گے۔ ایسے بیہودہ کاموں کیلیے غریب طبقے کو استعمال کرتے ہیں۔ معلوم نہیں کہ وہ میرے بیڈ روم سے کیا انفارمیشن لینا چاہ رہے تھے۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ زرداری نے اپنے دور میں کھل کر بلیک واٹر کو ویزے دیے۔ امریکی سفارتخانہ قلعہ بنا ہوا ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری کے گھر ڈیوائس لگانا انتہائی خطرناک ہے ۔ ہمیں نہیں معلوم کتنے اور لوگوں کے گھروں ، دفاتر میں ایسے آلات رکھے ہوے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…