برطانیہ کے لاکھوں مسلمان شہریوں کے بے روزگار ہونے کا خطرہ
لندن (این این آئی) برطانیہ کے مسلمانوں کو عیسائیوں کے مقابلے میں بیروزگاری کا سامنا ہے۔ ایک ریسرچ جرنل میں شائع
ہونیوالی تحقیق کے مطابق برطانوی منڈی میں مذہب اور رنگ کی بنیاد پر تفریق موجود ہے۔یونیورسٹی آف برسٹل کے محقق سمیر سویدا
نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ برطانیہ میں ملازمتیں فراہم کرنے میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتا ہے۔
تحقیق میں ثابت ہوا کہ مسلمانوں کیلئے ملازمت کے کم مواقع ان کی سماجی و معاشرتی اقدار کی وجہ سے ہیں۔سمیر سویدا نے کہا کہ
برطانیہ میں مسلمانوں کو اپنے مذہبی عقائد کی بنیاد پر سب سے زیادہ امتیازی سلوک کا سامنا ہے چاہے ان کی تعلیم، عمر،
زبان پر عبور اور صحت اچھی ہی کیوں نہ ہو۔پاکستانی، بنگلہ دیشی، سیاہ فام افریقی اور کیریبین ممالک سے تعلق رکھنے والے
افراد کو ملازمتوں کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔ریسرچ میں برطانیہ کے ادارے سے حاصل کردہ گزشتہ 10سال کا ڈیٹا شامل کیا گیا
جس میں ایک لاکھ افراد کے سماجی و معاشی حالات کا جائزہ لیا گیا تھا۔مردوں میں سیاہ فام کیریبین افراد کیلئے ملازمت کا حصول مشکل ہے جبکہ خواتین میں پاکستانی خواتین کو بیروزگار ہونے کا خطرہ ہے۔