بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

ضمنی الیکشن میں شکست کیوں ہوئی، شہباز شریف کو شکست کی وجوہات پر مبنی رپورٹ پیش

datetime 18  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) ”پرانے ٹکٹ ہولڈرز اور سابقہ بلدیاتی نمائندوں نے دل سے انتخابی مہم نہیں چلائی، مہنگائی کی انتہائی شرح نے جلتی پر تیل کا کام کیا“ مسلم لیگ ن کے اعلی سطحی اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست کی وجوہات پر مبنی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ انتخابی نتائج

پر غوروخوض اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کا اہم وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ اجلاس میں رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب،اعظم نذیر تارڑ،وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز،سردار ایاز صادق، سعد رفیق،ملک احمد خان، عطا اللہ تارڑ، سردار اویس لغاری، خواجہ سلمان رفیق اور رانا مشہود سمیت دیگر شریک ہوئے۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شکست پر رانا ثنا اللہ نے اپنی تفصیلی تجزیاتی رپورٹ پیش کی،رپورٹ میں ہر حلقے کے حوالے سے الگ الگ تجزیہ پیش کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حلقوں میں لیگی کارکنوں نے مخالف پارٹی سے منحرف ہو کر آنے والوں کو دل سے قبول نہیں کیا۔ پارٹی عہدیداروں، پرانے ٹکٹ ہولڈرز اور سابقہ بلدیاتی نمائندوں نے انتخابی مہم میں جان نہیں لڑائی۔مشکل فیصلوں کے نام پر پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بلوں میں اضافے نے مہنگائی کی شرح میں اضافہ کیا، مہنگائی کی انتہائی شرح نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور ہار میں بنیادی کردار ادا کیا، ضمنی انتخابات سے صرف 2 روز قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو رد کر کے مخالفت میں ووٹ دئیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے کریں گے اور آئندہ کی حکمت عملی کے لیے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی آج طلب کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…