ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

ضمنی الیکشن میں شکست کیوں ہوئی؟ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی

datetime 18  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) ’’پرانے ٹکٹ ہولڈرز اور سابقہ بلدیاتی نمائندوں نے دل سے انتخابی مہم نہیں چلائی ، مہنگائی کی انتہائی شرح نے جلتی پر تیل کا کام کیا ‘‘ مسلم لیگ ن کے اعلی سطحی اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست کی وجوہات پر مبنی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ انتخابی نتائج

پر غوروخوض اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کا اہم وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹائون میں ہوا۔ اجلاس میں رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب ،اعظم نذیر تارڑ ،وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز ،سردار ایاز صادق، سعد رفیق ،ملک احمد خان، عطا اللہ تارڑ، سردار اویس لغاری، خواجہ سلمان رفیق اور رانا مشہود سمیت دیگر شریک ہوئے۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شکست پر رانا ثنا اللہ نے اپنی تفصیلی تجزیاتی رپورٹ پیش کی،رپورٹ میں ہر حلقے کے حوالے سے الگ الگ تجزیہ پیش کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حلقوں میں لیگی کارکنوں نے مخالف پارٹی سے منحرف ہو کر آنے والوں کو دل سے قبول نہیں کیا۔ پارٹی عہدیداروں، پرانے ٹکٹ ہولڈرز اور سابقہ بلدیاتی نمائندوں نے انتخابی مہم میں جان نہیں لڑائی۔مشکل فیصلوں کے نام پر پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بلوں میں اضافے نے مہنگائی کی شرح میں اضافہ کیا، مہنگائی کی انتہائی شرح نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور ہار میں بنیادی کردار ادا کیا، ضمنی انتخابات سے صرف 2 روز قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو رد کر کے مخالفت میں ووٹ دئیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے کریں گے اور آئندہ کی حکمت عملی کے لیے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی آج طلب کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…