اتحادی حکومت عوام کی تائید کھو چکی، پیپلز پارٹی نے بھی عام انتخابات کی حمایت کر دی
اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی شکت
پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے واضح ہو گیا کہ اتحادی حکومت عوام کی تائید کھو چکی ہے۔
ایک بیان میں سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پہلے دن سے مؤقف تھا کہ حکومت کرنے کے بجائے فوراً الیکشن کرا دینے چاہئیں،
یہ بھی کہا آئی ایم ایف سے ڈیل فریش مینڈیٹ والی حکومت کو ہی کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا مشکل فیصلے وہ حکومت کرے
جس کے پاس 5 سال کا مینڈیٹ ہو، ہو نہیں سکتا کہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کرے اور عوام ہمیں پھولوں کے ہار ڈالیں۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ابھی تک ذہنی طور پر 90 کی دہائی میں پھنسی ہوئی ہیں، ضمنی الیکشن سے واضح ہو گیا کہ اتحادی حکومت عوام کی تائید کھو چکی ہے۔