ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی ضروری قرار دیدی

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد(آن لائن) چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی ضروری قرار دے دی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے میڈیا ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیاہے۔چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ

ووٹرز کی حفاظت کے لئے فوج اور رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی ضروری ہے۔دوسری جانب سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے چیف الیکشن کمیشن کی ہدایت پر لاہور پہنچ کر ضمنی انتخابات کے لئے سیکورٹی اورالیکشن انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی الیکشن کمشنر کے دفترمیں کیمپ آفس قائم کردیا ہے۔وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر ضمنی انتخابات کے موقع پر 2000 ایف سی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امن و امان کی ممکنہ صورت حال کے باعث کیا گیا۔ الیکشن کے دوران کسی قسم کی بدامنی برداشت نہیں کی جائے گی اورتخریبی عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہ کہ تمام ریاستی اداروں کی بھرپور مدد حاصل ہے۔ بہتر انتظامات اور مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ عوام بلا خوف و خطر گھر سے باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے۔ جسکے مطابق (1) کوئی ریڈیو یا ٹیلی ویڑن چینل نشر/ٹیلی کاسٹ یا پرنٹ میڈیا ایسی کوئی چیز شائع نہیں کرے گا جس سے کسی مخصوص سیاسی جماعت یا امیدوار کے خلاف رائے عامہ پر منفی اثر پڑے۔ (2) پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کے بارے میں ایسی کوئی بھی معلومات پھیلانے سے گریز کرے گا

جس کی الیکشن سے متعلق کسی سرگرمی کے بارے میں ٹھوس شواہد کی حمایت نہ ہو۔ کسی سیاسی جماعت یا امیدوار سے متعلق کسی بھی معلومات یا خبر کے ٹیلی کاسٹ، نشر یا اشاعت سے پہلے اس کی سچائی کا پتہ لگانے کے لیے بھی ان کی طرف سے مناسب احتیاط برتی جائے گی۔ (3) پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا صرف پریزائیڈنگ آفیسر، ریٹرننگ آفیسر یا الیکشن کمیشن کے ذریعہ سرکاری طور پر جاری کردہ مستند انتخابی نتائج کو نشر، ٹیلی کاسٹ یا شائع کرے گا۔

(4) پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں کسی بھی امیدوار کی ذاتی زندگی کے بارے میں کسی قسم کے ریمارکس سے گریز کیا جائے گا۔ (5) تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو ان کی انتخابی مہم کے دوران نیشنل ریڈیو/ٹی وی چینلز پر متوازن کوریج فراہم کی جائے گی۔ (6) پیمرا سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو ان کی انتخابی مہم کے لیے سرکاری/نجی ریڈیو/ٹی وی چینلز کے ذریعے دی جانے والی کوریج کی نگرانی کرے گا اور اس مقصد کے لیے ٹرانسمیشن سرٹیفکیٹ، سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی طرف سے کی گئی ادائیگیوں کی تفصیلات اور اس کی کاپیاں حاصل کرے گا۔ الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے۔ (7) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (“پیمرا”) ضابطے کی تعمیل کو یقینی بنائے گی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…