کورونا کی شدت میں اضافہ، 10مریض انتقال کر گئے

  ہفتہ‬‮ 16 جولائی‬‮ 2022  |  18:34

کورونا کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد(آن لائن ) ملک میں کورونا کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور چار مارچ کے بعد پہلی بار کورونا کے 10 مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 10 افراد انتقال کرگئے۔

کورونا کے189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 22 ہزار451 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 737کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

کورونا کے 189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ 6.61 فیصد ریکارڈ کی گئی، حیدرآباد میں 5.26، پشاور میں 5.22 اورکراچی میں 4.82 ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 131، حیدرآباد میں 12، پشاور میں 28 اورکراچی میں 415 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ سندھ میں کورونا سے 9 جبکہ پنجاب میں ایک شخص کا انتقال ہوا۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎