جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی حکومت نے ضمنی الیکشن میں گجرات سے شرپسندی کے لئے 300 افراد لائے جانے کا نوٹس لے لیا

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی حکومت نے ضمنی الیکشن میں گجرات سے شرپسندی کے لئے 300 افراد لائے جانے کا نوٹس لے لیا ہے ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اس مسئلے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر داخلہ کی زیر صدارت 17 جولائی کے ضمنی انتخابات میں

امن وامان کے انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخابات کے دوران امن وامان کے حوالے سے انتظامات کاجائزہ لیا گیا ، گجرات سے لاہور میں لائے گئے 300 اسلحہ بردارافراد کے حوالے سے رپورٹس کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیرداخلہ پنجاب عطااللہ تارڑ، سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل ،آئی جی پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان،اور اعلیٰ فوجی حکام سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ضمنی انتخابات کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے الیکشن کے ماحول کو سازگار بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے، انتخابات کے حلقوں میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کے مراسلے کا بھی جائزے کے علاوہ انتہائی حساس حلقوں میں سکیورٹی فورسز کی اضافی نفرت تعینات کرنے کابھی جائزہ لیاگیا اجلاس میں شرکاء کی طرف سے سترہ جولائی کے ضمنی انتخابات کے حلقوں میں سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کااظہار کیاگیا۔اجلاس میں ضمنی انتخابات کے دوران امن وامان کیلئے پاک فوج ، رینجرز کے علاوہ فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے ، پنجاب اور سندھ کے تمام حلقوں میں آتشی اسلحہ کی نمائش ، ساتھ رکھنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی آتشی اسلحہ پابندی احکامات کی خلاف ورزی پور فوری گرفتاری ، اسلحہ ضبطگی اور لائنس منسوخ کردیا جائے گا

اس کے علاوہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر شرپسند عناصر کی ضمنی انتخابات کے حلقوں میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی ایسے مسلح افراد کی ضمنی الیکشن کے دوران امن وامان پر اثر انداز ہونے کے باعث پیشگی اقدامات کا فیصلہ کیاگیا ہے۔امن وامان کی صورت حال کو مسلسل مانیٹر کرنے کیلئے وزارتِ داخلہ میں 16 اور17 جولائی کیلئے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا جائے گاوزیر داخلہ رانا ثنا? نے

کہا کہ۔شر پسند عناصر اور اسلحہ بردار افراد کی موجودگی کسی صورت قبول نہیں صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادار ے آتشی اسلحہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر شرپسند عناصرکیخلاف پیشگی اقدامات لیں ضمنی انتخابات کے حلقوں میں دوسرے صوبوں سے لائے گئے شر پسند عناصر پرکڑی نظررکھی جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایسے شرپسند افراد کے حوالے سے زیرو ٹالرینس کا مظاہرہ کیا

جائیگجرات سے لائے گئے 300 مسلح افراد کے حوالے سے بھی پیشگی اقدامات لئے جائیں تاکہ امن امان کی صورت حال پیدا نہ ہو اس موقع پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو اجلاس میں لئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہماری قومی ذمہ داری ہے الیکشن کمیشن کی طرف سے ضمنی انتخابات کے دوران سکیورٹی انتظامات کرنے

پر تمام وسائل بروئے کار لائیں گے وزارت داخلہ کے زیر انتظام سول آرمز فورسز امن وامان کیلئے صوبہ سندھ اور پنجاب کی مکمل معاونت کرے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خط کی روشنی میں پنجاب کے چھ انتہائی حساس حلقوں میں سکیورٹی کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی حساس انتخابی حلقوں میں لاہور کے چار ، بھکر اور ملتان کا ایک ایک حلقہ شامل ہے انتخابات میں کسی بھی شخص کو اسلحہ کی نمائش یا ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…