ہفتہ‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2024 

کرونا وائرس میں پھر اضافہ، 2 مریض چل بسے ،390نئے کیسز رپورٹ

datetime 14  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے مزید 2 مریضوں کی جان لے لی،390نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 51 ویں نمبر پر آ گیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 390 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مزید 480 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 426 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کْل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 44 ہزار 131 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 202 زیرِ علاج مریضوں میں سے 175 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 15 لاکھ 3 ہزار 503 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 17 ہزار 397 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 92 لاکھ 33 ہزار 983 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 34 ہزار 335 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 27 کروڑ 81 لاکھ 50 ہزار 849 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

12 کروڑ 80 لاکھ 40 ہزار 853 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 3 کروڑ 2لاکھ 94 ہزار 7 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 86 ہزار 425 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 8 ہزار 132 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 9 ہزار 830 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 580 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 334 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 6 ہزار 325 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 36 ہزار 708 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کْل 1 ہزار 27 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 439 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے باعث اب تک یہاں کْل 793 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 625 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 770 مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شراب کی فیکٹری میں


تبلیسی کا اولڈ ٹائون دریا کے دونوں طرف آباد ہے‘…

جارجیا میں تین دن

یہ جارجیا کا میرا دوسرا وزٹ تھا‘ میں پہلی بار…

کتابوں سے نفرت کی داستان(آخری حصہ)

میں ایف سی کالج میں چند ہفتے یہ مذاق برداشت کرتا…

کتابوں سے نفرت کی داستان

میں نے فوراً فون اٹھا لیا‘ یہ میرے پرانے مہربان…

طیب کے پاس کیا آپشن تھا؟

طیب کا تعلق لانگ راج گائوں سے تھا‘ اسے کنڈیارو…

ایک اندر دوسرا باہر

میں نے کل خبروں کے ڈھیر میں چار سطروں کی ایک چھوٹی…

اللہ معاف کرے

کل رات میرے ایک دوست نے مجھے ویڈیو بھجوائی‘پہلی…

وہ جس نے انگلیوں کوآنکھیں بنا لیا

وہ بچپن میں حادثے کا شکار ہوگیا‘جان بچ گئی مگر…

مبارک ہو

مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…