پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں نئے طیاروں کی شمولیت رواں سال کا دوسرا ائیربس 320 طیارہ شارجہ سے پاکستان پہنچ گیا

14  جولائی  2022

پی آئی اے میں نئے طیاروں کی شمولیت

اسلام آباد (این این آئی)پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں نئے طیاروں کی شمولیت کا عمل جاری ،رواں سال کا دوسرا ائیربس 320 طیارہ شارجہ سے پاکستان پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پہلا جہاز 29 اپریل کو پاکستان آیا تھا اور اب آپریشنل خدمات سرانجام دے رہا ہے،پی آئی اے نے گزشتہ برس طیاروں کے حصول کا ٹینڈر کیا تھا جس میں سے دو طیارے رواں سال پاکستان پہنچے۔

مزید دو طیارے آئندہ چندروز میں پاکستان کو مل جائیں گے ،ان طیاروں کی پی آئی اے میں شمولیت سے ائیربس 320 طیاروں کی تعداد 14 ہوجائے گی ۔

ترجمان کے مطابق طیارہ نئی نشستوں، جدید اور آرام دہ کیبن سے لیس ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ اندرون ملک، ریجنل اور گلف کے روٹس پر چلایا جائے گا ۔

طیارہ 6 سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق لیز مدت کے اختتام پر باہمی رضامندی کے ساتھ پی آئی اے اس طیارہ کو اپنی ملکیت میں لے سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…