جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

بیوی کی لاش پکانے والا ملزم مقتولہ کا پھوپھی زاد نکلا ،وقوعہ کی رات کیا ہوا تھا؟بیٹی نے سب کچھ بتا دیا

datetime 14  جولائی  2022 |

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے نجی اسکول میں اہلیہ کو قتل کرکے لاش پتیلے میں ڈال کر چولہے پر پکانے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقتولہ کے شوہر عاشق حسین کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایسٹ کراچی سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق مبینہ ٹاون تھانے میں ایف آئی آر نمبر 457/22 مقتولہ نرگس کے بھائی سید مشتاق

حسین کی مدعیت میں زیر دفعہ 302 اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے درج کرلی گئی ہے۔پولیس کے مطابق واردات گلشن اقبال بلاک 4 کے بنگلہ نمبر ای 2 میں قائم اسکول میں ہوئی، تاہم مقدمے میں اسکول کا تذکرہ نہیں۔مدعی کے مطابق وہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم پاراچنار کے گاں بلندخیل کے رہائشی ہیں، ان کے والد سید اسحاق نے مدعی کی بہن نرگس کی شادی 22 سال قبل رضامندی سے ان کے پھوپھی زاد عاشق حسین ولد علی حسن سے کراچی میں کی تھی اور ان کے 6 بچے ہیں۔مدعی کے مطابق وہ گزشتہ روز کام پر موجود تھا کہ ان کے بھائی ناصر نے فون پر اطلاع دی کہ نرگس کو عاشق حسین نے قتل کر دیا ہے۔وہ اپنی فیملی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچا تو دیکھا کہ کچن کے ایک جانب چولہے پر پتیلے میں میری بہن نیم برہنہ حالت میں مردہ پڑی تھی اور چولہا جل رہا تھا، ٹانگ اور جسم کے دیگر اعضا بھی کچن میں پڑے تھے۔مدعی کے مطابق اس کی بھانجی رابعہ نے بتایا کہ رات تقریبا 3 بجے ان کے والد اور والدہ کا مکان کی تبدیلی کے سلسلے میں جھگڑا ہوا تھا جس پر والد نے والدہ کو قتل کر دیا اور دیگر تین بچوں عارف، مہران اور آمنہ کو لے کر فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اعضا کی شکل میں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔ مقدمہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…