بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

معاہدہ طے پا گیا ،حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا بڑا فیصلہ

datetime 14  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی ،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری مل گئی ہے ، نئی قیمتوں کیلئے پندرہ جولائی کا انتظار نہیں کیا جائیگا ۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں، پٹرولیم مصنوعات سستا کرنے کی سمری مل گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نئی قیمتوں کیلئے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کو پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے پر اعتراض نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پوری قوم کی مبارک باد ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ قوم مشکل فیصلوں میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کھڑی رہی، پوری قوم نے مشکل فیصلوں میں حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں اور پاکستانی قوم بحرانوں کو سمجھتی ہے، اب مشکل وقت کے بعد قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 17 اور ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر تک کمی کی جاسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…