منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وفاقی وزیر خرم دستگیر کے گھر میں بارش کا پانی داخل

datetime 14  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)گوجرانوالہ کے علاقے سیٹیلائٹ ٹاؤن میں وفاقی وزیر خرم دستگیر کے گھر میں بارش کا پانی داخل ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خرم دستگیر کے گھر سے واسا کی ٹیمیں بارش کا پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔ذرائع کے مطابق

ڈی ایچ کیو ہسپتال، کمشنر آفس، آر پی او آفس سمیت دیگر دفاتر میں بھی پانی جمع ہو گیا ہے۔دوسری جانب جی ایم واپڈا عامر مغل نے کہا ہے کہ حب ڈیم میں پانی کی سطح 338 فٹ ہوگئی ہے، بارش کے اگلے اسپیل میں ڈیم اوور فلو ہو گا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے جی ایم واپڈا عامر مغل نے کہا کہ حب ڈیم سے 1.15 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار ہے، کے الیکٹرک بجلی خریدنے پر رضامند ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور بلوچستان جانے والی کینال پر بجلی پیدا ہوگی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج جمعرات سے17 جولائی کے درمیان موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 جولائی سے مون سون کا مضبوط سسٹم سندھ میں داخل ہو سکتا ہے، یہ سسٹم 18 جولائی تک اثر انداز رہے گا۔ٹھٹھہ، بدین، عمر کوٹ، میرپور خاص سمیت دیگر اضلاع میں 18 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے، تیز بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…