جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

خاتون نے نیند میں 15لاکھ روپے سے زائد کے زیورات اے ٹی ایم کے کوڑے دان میں پھینک دیئے

datetime 9  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے 15لاکھ بھارتی روپے سے زائد مالیت کے سونے کے زیورات نیند میں ایک اے ٹی ایم مشین کے کوڑے دان میں پھینک دیئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق

رکھنے والی ایک خاتون نے 15لاکھ بھارتی روپے سے زائد مالیت کے سونے کے زیورات نیند میں ایک اے ٹی ایم مشین کے کوڑے دان میں پھینک دیئے۔کندراتھر کے علاقے مندرا کوئل روڈ پر واقع اے ٹی ایم کی سکیورٹی پر تعینات گارڈ نے اے ٹی ایم کے کوڑے دان میں ایک بیگ دیکھا اور جب بیگ کھولا تو اس میں سونے کے 43زیوارت دیکھ کر حیران رہ گیا۔سکیورٹی گارڈ نے فوری طور پر اس کی اطلاع بینک کو دی اور پھر بینک کی جانب سے پولیس کو آگاہ کیا گیا جس کے بعد اے ٹی ایم کی سی سی ٹی وی دیکھی گئی تو معلوم ہوا کہ بیگ ایک خاتون کی جانب سے کوڑے دان میں پھینکا گیا۔دوسری جانب ایک فیملی کی جانب سے بھی پولیس کو درخواست دی گئی کہ ان کی 35سالہ بیٹی کئی گھنٹوں سے لاپتہ ہے، جب پولیس نے دونوں واقعات کو دیکھا تو پتہ چلا کہ لاپتہ ہونیوالی لڑکی ہی دراصل وہی خاتون ہے جس نے زیورات کوڑے دان میں پھینکے اور پھر کچھ گھنٹے بعد واپس گھر پہنچ گئی۔متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے بتایا کہ لڑکی کو کئی ماہ سے سوتے میں چلنے کی بیماری ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…