پی آئی اے عملے کی فرض شناسی، خاتون کا سامان واپس کر دیا
اسلام آباد(آن لائن)پی آئی اے عملے کی فرض شناسی اور ایمانداری،جدہ سے ملتان پہنچنے والی پرواز
میں خاتون مسافر زیورات، سعودی ریال، پاکستانی کرنسی اور اقامہ بھول گئیں،ضروری کاروائی اور شنآخت کے بعد
مذکورہ رقم اور کاغذات مسافر کے حوالے کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے عملے کی فرض شناسی
اور ایمانداری کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے خاتون مسافر زیورات، سعودی ریال، پاکستانی کرنسی اور اقامہ بھول گئیں تھی
تلاش کرکے اس کے حوالے کردیں۔ پی آئی اے عملے کو سرچ کے دوران مذکورہ اشیاء ملیں سیٹ نمبر سے مسافر کی شناخت کے
بعد رابطہ کیا گیا تو اشیاء اس کے حوالے کردیں مسافر نے پی آئی اے عملے کی فرض شناسی کی تعریف کی اور پی آئی اے کے
لئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے عملے کے رکن کی ایمانداری کو سراہا سی ای او پی آئی اے ائر وائس مارشل نے عملے کے رکن کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ کااعلان کیا ہے۔