ہفتہ‬‮ ، 08 جون‬‮ 2024 

جسٹس علی باقر نجفی اور عمران ریاض کے درمیان دلچسپ مکالمہ

datetime 9  جولائی  2022

لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے صحافی، اینکر پرسن عمران ریاض کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیتے ہوئے آئندہ ورکنگ ڈے پر انہیں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے صحافی عمران ریاض پر مقدمات اندراج کے

خلاف درخواست کی سماعت کی۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت پیش ہوئے اور بتایا کہ انہوں نے فائل کو دیکھا ہے اس پر تفصیلی جواب کی ضرورت ہے، اگر یہ مجسٹریٹ کے روبرو پہلے ورکنگ ڈے پر پیش ہونے کی گارنٹی دیں تو ضمانت پررہا کر دیا جائے، ہمیں عمران ریاض کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔فاضل عدالت نے کہا کہ عمران ریاض حلف دیں کہ آپ مجسٹریٹ کے سامنے پیشی تک ایسا متنازعہ بیان نہیں دیں گے جس سے معاملات خراب ہوں جس پر عمران ریاض نے عدالت کو یقین دہائی کرائی کہ وہ کوئی ایسا بیان نہیں دیں گے۔عمران ریاض کی جانب سے یقین دہائی کرائے جانے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت سے استدعا کی کہ چکوال کیس میں ضمانت دیدی جائے اس کے علاوہ کسی ایف آئی آر میں گرفتاری نہیں ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کی ذاتی مچلکوں پرضمانت منظور کرلی اور سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔ اس موقع پر جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آپ کو ہتھکڑیاں تو نہیں لگیں جس پر عمران ریاض نے جواب دیا کہ ہتھکڑیاں اتر گئی ہیں۔سرکاری تعطیل کے روز کینٹ کچہری لاہور میں اینکر عمران ریاض کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عمران ریاض کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جوڈیشنل مجسٹریٹ سے پراسیکیوٹر نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ عمران ریاض کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت میں دلائل پیش کیے۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی وقوعہ کی بار بار ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتیں، مدعی نے کوئی ثبوت ساتھ نہیں لگایا، ایک ویڈیو پر پولیس کارروائی نہیں کر سکتی،یہ اختیار ایف آئی اے کا ہے، عمران ریاض کے بیان کی سی ڈی تک ساتھ نہیں لگائی گئی، ہماری لڑائی صرف حکومت کے ساتھ ہے، عمران ریاض کے خلاف کیس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔عمران ریاض کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں چالاکی سے کھیل رہی ہیں،

حکومتیں خود سامنے نہیں آ رہیں بلکہ مختلف لوگوں سے مقدمات درج کرا رہی ہیں جبکہ بغاوت کا مقدمہ صرف حکومت ہی درج کراسکتی ہے۔وکیل کے دلائل سننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران ریاض کیخلاف مقدمہ ختم کردیا۔عمران ریاض کے وکیل ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کینٹ کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض پر ابھی تک 18 مقدمات سامنے آئے ہیں، اٹک کے بعد سول لائنز کا مقدمہ بھی خارج ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا، کہا جارہا ہے کہ ان کا جرم ہے کہ انہوں نے امپورٹڈ حکومت کہا ہے تو امپورٹڈ حکومت کا لفظ تو کروڑ وں عوام کہہ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…