جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزارت پٹرولیم کے ماتحت کمپنی پی پی ایل میں 43 ملین ڈالر کے میگا کرپشن اسکینڈل کا انکشاف

datetime 9  جولائی  2022 |

اسلام آباد (آن لائن) وزارت پٹرولیم کے ماتحت کمپنی پی پی ایل میں 43 ملین ڈالر کے میگا کرپشن اسکینڈل کا انکشاف،وزیراعظم کے نوٹس پر ایف آئی اے نے ڈپٹی ایم ڈی عابد ملک کو گرفتار کرلیا،دیگر افسران کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،معروف عالمی کمپنیوں

کے نام پر نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کرواکر آلات فراہم کرنے کی کوشش بھی پکڑی گئی۔ ذرائع کے مطابق قومی خزانے کو 43 ملین ڈالر نقصان پہنچانے پر سابق ایم ڈی وامق بخاری سمیت 14 افسران کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ان افراد پر وزارت پٹرولیم کے ماتحت کمپنی پی پی ایل میں 43ملین ڈالر کے میگا کرپشن اسکینڈل کے انکشاف کے بعد کارروائی کی گئی وزیراعظم کے نوٹس پر ایف آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی ایم ڈی عابد ملک کو گرفتارکیا۔ ایف آئی اے کے مطابق سپیک انرجی کو اہلیت نہ ہونے کے باوجود ایل پی جی پلانٹ کا ٹھیکہ دیا گیا سپیک انرجی نے جعل سازی سے جعلی کمپنیوں کے ذریعے پلانٹ مشینری فراہم کی مگر سپیک انرجی کئی سال گذرنے کے باوجود ایل پی جی پلانٹ مکمل نہ کرسکی۔ ایف آئی اے کے مطابق پلانٹ مکمل نہ ہونے سے پاکستان کو مہنگی گیس درآمد کرنا پڑی۔سپیک انرجی چھوٹے ایل پی جی پلانٹ کیلئے ان فٹ قرار دی گئی جبکہ بڑے پلانٹ کیلئے کارامد قرار دیدیا گیا ہے۔ اتنے بڑے میگااسکینڈل کے انکشاف اور قومی خزانے کو ملین ڈالر نقصان پہنچانے کا وزیراعظم نے فوری نوٹس لیا اور ایف آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی ایم ڈی عابد ملک ملک کو گرفتار کرنے کے علاوہ سابق ایم ڈی وامق بخاری سمیت 14 افسران کیخلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…