منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

فیاض الحسن چوہان کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے کا انکشاف

datetime 9  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئی ہیں جس میں انہیں پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے الزام نائب صدر ن لیگ

مریم نواز پر عائد کر دیا،ان کا کہنا تھا کہ انہیں دو دن کے اندر اندر پارٹی نہ چھوڑ نے سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی ہے،میں نے بھی جواباَ ان کی خوب عزت افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ میں اربابِ اختیار کو اس سازش کے حوالے سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان کا سٹریٹیجک میڈیا سیل کمال عیاری سے اداروں اور عوام کے درمیان خلیج اور نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔2015ء میں بھی مریم نواز کا میڈیا سیل یہی کام کرتا تھا،نوکالر آئی ڈی سے کال آنے پر سمجھا جاتا ہے کہ شاید یہ ادارے کی طرف سے فون آیا ہے تاہم یہ ایک ٹیکنالوجی ہے جس سے کوئی بھی بندہ سافٹ وئیر استعمال کرتے ہوئے کال کرے گا تو اگلے بندے کو ’نوکالر آئی ڈی‘ شو ہو گا،بیگم صفدر اعوان کا میڈیا سیل عوام اور اداروں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لیے ایسی حرکتیں کر رہا ہے تاہم میں انہیں خبردار کر رہا ہوں کہ یہ سب چھوڑ دو کیونکہ اس سازش کے ذریعے آپ پاک فوج کے لیے محبت کم نہیں کر سکتے،فیاض الحسن چوہان نے عدالتوں سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نو کالر آئی ڈی سے پی ٹی آئی قائدین کو دھمکایا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…