بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کی چیف الیکشن کمشنر پر مہربانیاں، اہلیہ چیف کلیکٹر کسٹمز تعینات

datetime 9  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، چک جھمرہ (مانیٹرنگ، این این آئی)حکومت کی چیف الیکشن کمشنر پر مہربانیاں جاری ہیں، چیف الیکشن کمشن سکندر سلطان راجہ کی اہلیہ کو چیف کلیکٹر کسٹمز اپریزمنٹ تعینات کر دیا گیا۔ اس پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے شدید تنقید کی اور ٹوئٹ میں کہا کہ

چیف الیکشن کمشنر بہادر کو ہے مبارک، ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات۔ ٹوئٹ میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پر امپورٹڈ حکومت کی مہربانیاں جاری ہیں ابھی دیکھتے رہیں چیف الیکشن کمشنر نے ابھی پورے خاندان کو کہیں نہ کہیں لگانا ہے، رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب آپ حکومت میں ہوں تو پھر گردن میں سریا نہیں آنا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ فیصل آباد میں ضمنی الیکشن یکطرفہ مقابلہ ہے، پنجاب کے دیگر حلقوں میں بھی تحریک انصاف کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہے، لوٹوں کو اپنے گھروں سے نکلنے کا بھی موقع نہیں مل رہا، ضمنی انتخابات میں 20 نشستوں پر کامیاب ہوں گے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ لوگوں کو نوازنے میں مسلم لیگ (ن)بے شرمی کی حد تک چلی جاتی ہے، چیف الیکشن کمشنر کی بیوی کو پرائز پوسٹنگ دی گئی ہے، حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ میں جو کمٹمنٹ کی اس کی خلاف ورزی کی، ان کے منشی وزیر ہر حلقے میں جاکر مہم چلا رہے ہیں۔بھرپور میڈیا سینسر شپ جاری ہے، انتظامیہ کی مدد سے کارروائیاں جاری ہیں، مظفر گڑھ کے ایم پی اے کی خلاف مقدمہ کر دیا گیا، ان کے وزرا اور مشیر سرکاری گاڑیوں پر مہم چلا رہے ہیں، ان کے وزیروں کو پیٹرول مفت مل رہا ہے اس لیے سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب کے مقابلے بھرپور طریقے سے جیتے گی،

حمزہ شہباز کی حکومت آخری چند ہفتے پورے کر رہی ہے، الیکشن کمیشن نے ہمارے 5 اراکین کے نوٹی فکیشن روکے تھے، پی ٹی آئی اور ق لیگ کے 173 لوگ اسمبلی میں ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ان میں اخلاقی جرات نہیں ہے کہ یہ اسمبلی سے استعفیٰ دیتے، مہنگائی اور بے روزگاری عام آدمی کی کمر توڑ رہی ہے، امپورٹڈ حکومت کی پالیسیز سے پاکستان کے لیے مزید مشکلات بڑھیں گی، انہوں نے آئی ایم ایف کے

کہنے پر تیل، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھا دیں، آئی ایم ایف نے اینٹی کرپشن کے قانون ٹھیک کرنے کا کہا تو حکومت خاموش بیٹھی ہے۔پاکستان میں خودداری اور خودمختاری کا کوئی نشان ہے تو وہ عمران خان ہے، پورا پاکستان عمران خان کے پیچھے کھڑا ہے، پی ٹی آئی کی پنجاب میں حکومت بنے گی پھر ہم عام انتخابات کی طرف بڑھیں گے، عوام کے سوا انتظامیہ ن لیگ اور پی ڈی ایم کیساتھ ہے، اس جنگ میں عوام جیتے گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…