جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ، جماعت اسلامی نے اہم وکٹ گرادی

datetime 8  جولائی  2022 |

سرگودھا(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے’’ نیا بنے گا پاکستان‘‘ کا نعرہ لگا کر قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔لوگوں نے پی ٹی آئی کاساتھ اس لئے دیا کہ انہیں گھر، روزگار وزیر اعظم ہاوس میں یونیورسٹی اور آئی ایم ایف سے نجا ت ملے گی لیکن پونے چار سالہ کارکردگی نے تحریک انصاف کے نعروں کا پول کھول کر رکھ دیا

۔لیکن جماعت اسلامی نیا پاکستان نہیں اسلامی پاکستان بنائے گی ۔زرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان کے سراج الحق نے خوشاب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اس لئے تبدیلی نہ لا سکی کہ اس میں نوے فیصد مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے لوگ شامل تھے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے پونے چار سال میں ایک وعدہ بھی پورا نہ کیا۔اب نیا پاکستان نہیں ہم اسلامی پاکستان بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام خرابیوں کی جڑ حکومت ہوتی ہے،لوگ بادشاہ کے بھروسے پر ہوتے ہیں۔اگر حکومت اچھی ہو تو اچھائی عام ہوتی ہے اور اگر خراب طرز حکمرانی ہو نے کرپشن لوٹ مار اور ناانصافی میں اضافہ ہوتاہے۔سراج الحق نے کہا کہ ترکی کے وزیراعظم کی اہلیہ سے ملنے والا ہار اور سعودی شاہ سے ملنے والی گھڑی ہمارے وزرائے اعظم نے سستے داموں خرید کر مہنگے داموں فروخت کر دی۔ سراج الحق نے کہا جو حکمران ملک کو ملنے والے تحائف کی حفاظت نہیں کر سکتا وہ پورے ملک کی حفاظت کیا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سلطان ٹیپو اور غزنوی بننے کے نعرے لگاتے ہیں ہم کہتے ہیں آپ سلطان ٹیپو تو کیا سلطان راہی بھی نہیں بن سکتے۔ جب تک اسلام آباد میں کتے اور چوہے موجود ہیں اس وقت تک خوشاب سمیت پورا ملک ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک میں کرپشن اس وجہ سے نہیں کہ آپ کے بازار کا چوکیدار چور ہے بلکہ چور حکمرانوں کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے ڈالروں کی خاطر ایمل کانسی، یوسف رمزی اور عافیہ صدیقی کو بیچ دیا اور پاکستان پر حملہ آور ریمنڈ ڈیوس اور ابھی نندن کو ان کے ملکوں کے حوالے کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اور تحریک انصاف اشاروں کی پیداوارہیں کیونکہ امریکہ ملکوں میں حکومت اور اپوزیشن بھی اپنی مرضی کی رکھتا ہے۔ہمارے حکمران ملک میں سودی نظام معیشت پر وفاقی شرعی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران اللہ اور اس کے رسول سے جنگ پر بضد ہیں۔اس موقع پر تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر چوہدری انعام الرحمن نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…