جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

آٹا، دالیں، گھی، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے اور پیٹرول سمیت 30 اشیا مہنگی ہوگئیں

datetime 8  جولائی  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں مہنگائی کی شرح تینتیس اعشاریہ چھیاسٹھ فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،آٹا، دالیں، گھی، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے اور پیٹرول سمیت 30 اشیا مہنگی ہوگئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ

ہفتہ وار رپورٹ کے تحت ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں مزید ایک اعشاریہ 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے تحت ملک میں آٹا، گھی، دالیں، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے، گرم مصالحہ جات، پیٹرول اور ایل پی جی سمیت 30 بنیادی ضرورت کی اشیا مہنگی ہوئی ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پانچ اشیا سستی ہوئی ہیں جبکہ 16 اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔ جو اشیا سستی ہوئی ہیں ان میں ٹماٹر، پیاز، دال ماش اور کیلا شامل ہیں۔جاری کردہ رپورٹ کے تحت ایک ہفتے میں پیٹرول چھ اعشاریہ چھتیس اور ڈیزل پانچ اعشاریہ صفر چھ فیصد مہنگا ہوا ہے جب کہ ایل پی جی کی قیمت میں بھی دو عشاریہ تینتیس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گھی،آلو،دالوں،چاول،چینی،دودھ اور انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے ٹماٹر،پیاز،دال ماش اور کیلے سستے ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…