جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

(ن)لیگ پر بھی سازش کے تحت ملبہ گرایا جارہا ہے، حیرت انگیز انکشاف

datetime 8  جولائی  2022 |

اسلام آباد(این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی پی فضل الرحمان کا نام تک نہیں ہے، ن لیگ پر بھی سازش کے تحت ملبہ گرایا جارہا ہے۔ایک انٹرویومیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اگلے 45 دن بہت اہم ہیں، اگست میں بڑے فیصلے ہونگے عام انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 17جولائی کا دن بھی اہم ہے، پورے ملک کی نظریں اس وقت 17 جولائی پر لگی ہیں، اس دن جو فیصلہ ہوگا اس کے بعد ہی سمت کا تعین ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو انشااللہ پی ٹی آئی کامیاب ہوگی، عمران خان عرصے سے کہہ رہا ہے یہ چور ہیں عوام اب انہیں پہچان چکے ہیں، امریکا نے ان چوروں کو مسلط کرکے بہت غلط کام کیا ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سارا ملبہ ن لیگ حکومت پر گررہا ہے، پی پی فضل الرحمان کا نام تک نہیں ہے، بلاول بھٹو نے پوری دنیا کے دورے کرلیے روانڈا جیسے ملک تک گیا، لیکن کیا اس سے کسی نے پوچھا ہے کہ وہ کبھی وزارت خارجہ بھی گیا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ آج اسرائیل کو تسلیم کرنے اور بھارت سے دوستی کی باتیں ہورہی ہیں، بھارت کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کی باتیں کی جارہی ہیں، حکومت سے متعلق مشاورت سے بھی فیصلے کیے گئے تو عوام نے قبول نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات اداروں کی سوچ الگ اور گرانڈحقیقت الگ ہوتی ہے، عمران خان کئی بار کہہ چکا ہے کہ روس جانے کا فیصلہ مشاورت سے ہوا تھا لیکن پھر بھی کہا جاتا ہے کہ عمران خان نے روس جانے کا فیصلہ تنہا کیا تھا۔شیخ رشید نے کہا کہ ماضی میں میڈیا اتنا مضبوط نہیں تھا جتنا آج ہے کروڑوں لوگ دیکھتے ہیں، جلسے جلوس میں لوگوں کی آرا سامنے آتی ہے، میڈیا عوام کو سب دکھاتا ہے، عمران خان کے جلسوں میں جیسا جوش ہے ویسا ہی بیلٹ باکس میں بھی ہوا تو 17 جولائی کو فیصلہ ہوجائے گا،

17 جولائی کو عمران خان کے حق میں فیصلہ آیا تو عام انتخابات کا اعلان اسی ماہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ پر بھی سازش کے تحت ملبہ گرایا جارہا ہے،

عمران خان کو ہٹانے کا منصوبہ جس نے بھی بنایا انتہائی بے وقوف تھے، وہ اور زیادہ مضبوط اور مقبول ہوگیا ہے، آج عمران خان ہیرو اور باقی سب زیرو ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں بات چیت کے دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں، کہتا ہوں جس حکمت عملی سے ہمیں مارا گیا

اسی کو ذہن میں رکھنا چاہیے، عمران خان کی مقبولیت کی اس وقت لہر ہے ادارے بھی اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…