طلال چوہدری نے عمران خان کو ”بے شرم خان”قرار دیدیا

7  جولائی  2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے عمران خان کو ”بے شرم خان”قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہاکہ مریم نواز شریف کو قوم کا سلام ہے جس نے عمران خان کی جھوٹ کی سیاست دفن کر دی اور

اس کی تاریخی کرپشن بے نقاب کر دی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اور کرپشن کی پیرنی منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، غصہ تو بنتا ہے ،فرح گوگی، ہیرے جواہرات اور قیراط سب بے نقاب ہوگئے، غصہ کرنا تو بنتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن کی شہزادیاں بشریٰ بی بی اور فرح گوگی ہیں، عمران اور بشری کی کرپشن کی کہانی فرح گوگی کی زبانی سامنے آنے پر غصہ کرنا تو بنتا ہے ۔ طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان اور بیگم بشری کرپشن کے راجہ اور رانی ہیں ،عمران خان گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے ،اپنی بیٹی کو نام نہ دے سکنے والے سے قوم کی بیٹیوں کے احترام کی توقع نہیں کرنی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ پانچ بچوں کی ماں بھگا لانے والا لفنگا بڈھا بدزبانی نہ کرے تو اور کیا کرے ،اصل امریکی سازش یہ تھی کہ امریکی عدالت نے عمران خان کو ڈی این اے کرانے کا حکم دیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ چار سال بنی گالہ کرپشن کا پیر خانہ بنا رہا، کرپشن کی پیرنی کے بے نقاب ہونے سے عمران نیازی کی حقیقت سامنے آگئی ہے، دونوں کی تکلیف ہم سمجھ سکتے ہیں ،عمران نیازی اور پیرنی دونوں بہروپئے اور عالمی بنارسی ٹھگ نکلے ،قوم نے کرپشن کا دوگانہ دیکھ لیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…