اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

موجود حکومت ایک سے دو روز کی مہمان ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 6  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ موجود حکومت ایک سے دو روز کی مہمان ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ امریکی سازش کے نتیجے میں رجیم تبدیل ہوئی، صحافیوں نے رجیم چینج

پر سوال اٹھائے تو مقدمات درج ہوئے اور تشدد کیا گیا۔گرفتار صحافیوں کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ان سب صحافیوں نے امریکی سازش کو ایکسپوز کیا، سازش کے حوالے سے امپورٹڈ حکومت کے سوالات پوچھے تھے،اگر آئین اور قانون کی بات کرنا بغاوت ہے تو میں باغی ہوں، اس وقت ہر پاکستانی ایک صحافی ہے۔مراد سعید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ایک سے دو روز کی مہمان ہے اور پھر انہیں رخصت ہونا ہے، جو جعلی مقدمات بنا رہے ہیں ان سے سوال پوچھیں گے، حکمران پاکستان کو سری لنکا جیسے صورتِ حال کی طرف لے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دیا گیا، پیٹرول کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کیا، غریب کا جینا دشوار کیا جا رہا ہے، لوگ خودکشیوں پر خودکشیاں کر رہے ہیں، بغیر ایٹم بم گرائے ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیجیں گے، جن کو جیلوں میں ہونا چاہے تھا ان کو ملک دے دیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ موجود حکومت ایک سے دو روز کی مہمان ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…