پی آئی اے کی پھرتیاں ، حج پرواز 24حجاج کو چھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہوگئی

6  جولائی  2022

اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی حج پرواز 24عازمین کوچھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہوگئی ، عازمین انتظامیہ کی نااہلی پر پھٹ پڑے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے جہاز 24عازمین کوچھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہوگیا جبکہ بارش

کے باعث پھنسے سعودی ایئرلائن کے 14عازمین بھی نہ جاسکے۔اسلام آباد ایئر پورٹ پر رہ جانے والے حجاج نے احتجاج کیا اور کہا رات سے یہاں پر موجود ہیں کوئی شنوائی نہیں ہورہی، نہ وزارت مذہبی امور اورمتعلقہ ایئر لائن والے نہیں سن رہے ہیں۔پی آئی اے عازمین کو گزشتہ شام 7 بجے ویزے ملے اور بورڈنگ 5 بجے بند ہوگئی جبکہ 14عازمین بارش میں پھنسنے کے باعث بروقت ایئر پورٹ نہ پہنچ سکے۔24عازمین نے پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 945 سے سعودی عرب روانہ ہونا تھا ، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ویزوں میں تاخیر کے باعث نہ جا سکے، قومی ایئرلائن کا کوئی قصور نہیں ، عازمین کو ویزوں کا اجرا بر وقت نہ ہونے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے نے عازمین کے لئے پرواز 2گھنٹے تاخیرکاشکاررکھی، پرواز میں مزیدتاخیر سے سعودی حکومت کااجازت نامہ منسوخ ہونے کااندیشہ تھا ، سعودی عرب جانے سے رہ جانے والے عازمین کاواحدحل حکومتی اجازت ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…