اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

100یونٹ مفت بجلی ، تحریک انصاف بھی حمزہ شہباز کی تعریف کرنے پر مجبور

datetime 6  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ، آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ اگر 100یونٹ مفت دیں گے تو حمزہ شہباز کے اقدام کی حوصلہ افزائی کریں گے۔فیاض چوہان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کیا آئی ایم ایف ایک

صوبے کو 100 یونٹ بجلی دے گا؟انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی قیادت میں پری پول رگنگ ہو رہی ہے، 4 حلقوں میں 4 ارب روپے سے زائد کا فنڈ دیا گیا ہے۔فیاض الحسن چوہان نے سابقہ خاتونِ اول بشری بی بی کی لیکڈ ویڈیو سے متعلق کہا کہ عمران خان کی اہلیہ کی آڈیو آتی ہے، لوٹوں کو غدار کہا جاتا ہے تو کون سی چیز غلط ہے۔فیاض چوہان نے یہ بھی کہا ہے کہ آئین آڈیو ٹیپ کرنے کی اجازت نہیں دیتا، جتنی مرضی آڈیو ریکارڈ کریں پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔دوسری جانب  پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عدالتوں میں جانے کی بجائے خیبرپختونخواہ حکومت بھی غریبوں کو مفت بجلی فراہم کرے، کیا خیبرپختونخواہ حکومت فتنہ خان کو پالنے اور خرچہ اٹھانے کیلئے ہے؟ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پنجاب میں غریب کو مفت بجلی دینے کے احسن اقدام کو عدالتوں میں لے جانے کی بجائے خیبر پختون خواہ کے ناداروں کوبجلی مفت فراہم کریں یا پھر خیبر پختون خواہ حکومت کو فتنہ خان کو پالنے کے لیے اور اس کا خرچ اٹھانے کے لیے رکھا ہوا ہے؟ محنت کریں، حسد نا کریں!

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…