جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

شمسی طوفان سیٹلائٹس کے گرنے کا سبب بننے لگے

datetime 5  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی) سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ شمسی موسم سیٹلائیٹس کے ان کے مدار سے گِرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔گزشتہ برس سے یورپی خلائی ایجنسی کی سوارم نامی سیٹلائیٹ کی جھرمٹ جو زمین کے گرد مقناطیسی فیلڈ کی پیمائش کرتی ہے

ایٹماسفیئر میں پہلے سے 10 گنا زیادہ تیزی سے نیچے کی جانب آنا شروع ہوگئی ہے۔یورپی خلائی ایجنسی کی سوارم مشن مینیجر انجا اسٹروم کے مطابق پچھلے پانچ، چھ سالوں میں سیٹلائیٹس ہر سال تقریبا ڈھائی کلومیٹر نیچے آرہے ہیں لیکن گزشتہ دسمبر میں وہ انتہائی تیزی سے نیچے آئے ہیں۔ دسمبر سے اپریل کے درمیان ان کے نیچے آنے کی شرح فی سال 20 کلومیٹر کی تھی۔یہ خیال کیا جاتا ہے کہ نیا شمسی چکر-جو ان وقوعات کے ساتھ ہی شروع ہوا- اس سب کا ذمہ دار ہے۔ شمسی ہوا کے ساتھ سورج کی سطح پر وقتا فوقتا نظر آنے والے دھبے، شمسی لپٹیں اور بیرونی پرت کے اخراج کی سرگرمیوں میں بڑھتی شرح کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ڈاکٹر اسٹروم کا کہنا تھا کہ ایٹماسفیئر کی اوپری سطح جہاں ان کا سامنا شمسی ہوا سے ہوتا ہے، بہت سی پیچیدہ طبعیات سے گزر رہا ہے جس کو ہم مکمل طور پر نہیں سمجھ پا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب یہ آمنا سامنا ہوتا ہے تو ایٹماسفیئر ابھر جاتا ہے یعنی کثیف ہوا اوپر کی جانب منتقل ہوجاتی ہے۔ کثیف ہوا سیٹلائیٹس کے لیے زیادہ کھچا پیدا کرتی ہے اور ان کی رفتار کم کرتی ہے۔ جب رفتار کم ہوتی ہے تو سیٹلائیٹس نیچے آنا شروع ہوجاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…