جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

عاطف اسلم ایک شو کے کتنے کروڑ چارج کرتے ہیں؟ سب سے مہنگےپاکستانی گلوکار بن گئے

datetime 17  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستانی موسیقی کی دنیا میں اگر دو نام سب سے زیادہ چمکتے ہیں تو وہ ہیں عاطف اسلم اور علی ظفر۔ ان دونوں فنکاروں نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی پہچان بنائی، اور ہر کوئی ان کی دل کو چھو لینے والی آواز اور فنکارانہ مہارت کا معترف ہے۔ لیکن اگر بات ہو معاوضے کی، تو کون ہے ان دونوں میں زیادہ مہنگا گلوکار؟اس سوال نے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی، جس کی وجہ نادر علی کی پوڈکاسٹ میں معروف گلوکار نعیم عباس روفی کی گفتگو بنی۔عاطف اسلم نے اپنی موسیقی کا آغاز 2003 میں بینڈ جل کے ساتھ کیا، اور گانا عادت ان کی شناخت بن گیا۔

بالی ووڈ میں ان کے نغمے جیسے وہ لمحے،تیرا ہونے لگا ہوں اور دل دیاں گلاں نے بھی انہیں نئی بلندیوں تک پہنچایا۔نعیم عباس روفی کے مطابق، عاطف اسلم پاکستان کے سب سے مہنگے گلوکار ہیں۔ وہ امریکہ میں ایک شو کے لیے تقریبا 70 ہزار ڈالر (یعنی تقریبا 1 کروڑ 96 لاکھ پاکستانی روپے)چارج کرتے ہیں۔دوسری جانب، علی ظفر ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں۔ وہ نہ صرف ایک کامیاب گلوکار ہیں بلکہ اداکاری، پروڈیوسنگ اور یہاں تک کہ فلمسازی میں بھی اپنے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ان کے گانے چھنو، جعل،راں جھاں سمیت کئی زبانوں میں مقبول ہوئے ہیں۔تاہم، معاوضے کی دوڑ میں وہ عاطف اسلم سے کچھ پیچھے ہیں۔ نعیم عباس کے مطابق، علی ظفر پاکستان میں ایک شو کے لیے تقریبا 20 سے 25 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔اگرچہ یہ بھی ایک متاثرکن رقم ہے، لیکن عاطف اسلم کے مقابلے میں خاصا فرق ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…