پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

راولپنڈی،پانچ بچوں کی ماں کے قتل کے الزام میں شوہر اور دو بیٹے گرفتار

datetime 17  جولائی  2025 |

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کے علاقہ روات میں غیرت کے نام پر پانچ بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر شوہر اور دو بیٹوں نے سر پر ڈنڈے مار کر قتل کر دیا ۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی زاہد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے خاتون کے قتل میں ملوث شوہر اور دو بیٹوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے دو روز قبل خاتون کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش گھر سے تین کلومیٹر دور ایک کھائی میں دفنا دی تھی،جسے ملزمان کی نشان دہی پر برآمد کرکے پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔خاتون کو غیرت کے نام پر سر پر ڈنڈے مارے گئے،مقتولہ کی30 سال قبل ملزم فضل مالک سے شادی ہوئی تھی جو دو بیٹوں اور تین بیٹیوں کی ماں تھی، ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…