بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

پرانی دشمنی پر3سگے بھائیوں سمیت 5افراد کو قتل کردیا گیا

datetime 17  جولائی  2025 |

نواب شاہ(این این آئی)نواب شاہ کے تھانہ بی سیکشن کی حدود کیریا موری کے قریب یار محمد بھنگوار میں3سگے بھائیوں سمیت بھنگوار برادری کے 5 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیاہے۔تفصیلاکے مطابق نواب شاہ اور سرہاری کے درمیاں کیریا موری کے مقام پر جمعرات کی علی الصبح نامعلوم ملزمان نے گھات لگاکراندھا دھند فائرنگ کرکے موٹرسائیکلوں پر سوار 5 افراد کو قتل کردیا ۔ملزمان لرزہ خیر واردات کے بعد موقع سے باسانی فرار ہوگئے تھانہ بی سیکشن کی حدود میں واقع کیریا موری کے مقام پر لرزہ خیز قتل کی واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی شہید بینظیرآباد پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے پیپلز میڈیکل کالج وٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیں جہاں نعشوں کو مردہ خانہ منتقل کیا گیا ایس ایس پی شبیر سیٹھار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں مقتولین کی شناخت ہوگئی ہے مقتولین کا تعلق بھنگوار برادری کے نواحی گائوں اسحاق یار محمد بھنگوار سے ہے، ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے ضلع بھر کی ناکہ بندی کرلی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے سفاک قاتل ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔پولیس حکام کے مطابق مقتولین میں تین سگے بھائی شامل ہیں، مقتولین بھائیوں میں تاج محمد بھنگوار ،رجب بھنگوار، شہبازبھنگوار ولد غلام محمد بھنگوار جبکہ فرمان علی ،قربان علی ولد شاہ علی کے نام سے کی گئی ہے



کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…