جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چکوال میں کلاؤڈ برسٹ، 423 ملی میٹر بارش، ڈیم ٹوٹ گیا

datetime 17  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال (این این آئی)چکوال میں کلاؤڈ برسٹ اور 423 ملی میٹر بارش کے بعد فلڈ ایمرجنسی اور ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی۔خان پور بازار میں موجود دکانوں میں 4 فٹ تک پانی جمع ہوگیا جبکہ چوآسیدن شاہ میں واقع تاریخی کٹاس راج مندر میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق چوآسیدن شاہ شہر سے گزرنے والا برساتی نالہ بپھر گیا اور پانی قریب آبادیوں میں داخل ہوگیا جس کے بعد امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔

ضلع بھر میں قائم درجنوں چھوٹے ڈیموں کا پانی اوور فلو ہونے کے بعد سیلابی ریلے کی صورت میں بہنے لگا جس سے قریبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ برساتی نالوں میں بھی شدید طغیانی آگئی۔بارش کے باعث چھوٹا ڈیم ٹوٹ گیا جس سے پانی قریبی آبادی میں داخل ہوگیا، موجودہ صورتحال کے پیش نظر دوسرے اضلاع سے ریسکیو ٹیموں کو بلایا گیا ہے۔علاوہ ازیں تکیہ شاہ مراد میں آبی ریلے کے باعث خان پور ڈھوک ٹاہلیاں روڈ اکھڑ گیا جو کہ حال ہی میں تعمیر کیا گیا تھا۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…