کراچی(این این آئی)سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کی مکمل کوششیں کررہی ہے،معاشی صورتحال یقینا مشکلات سے دوچار ہے لیکن جلد ہی قوم کیلئے اچھے دن آئیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار
یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے چیئرمین شہزاد علی ملک اورنوجوان تاجررہنما مومن علی ملک سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے ان سے لندن میں ملاقات کی اس موقع پر سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔شہزاد علی ملک نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو ملکی تجارت وصنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار سابقہ تحریک انصااف کی حکومت ہے جس نے اپنی ناتجربہ کاری سے ملک ک امعاشی مستقبل داؤ پر لگا،دیااس وقت معاشی صورتحال یقینا مشکلات سے دوچار ہے اورپیٹرول کی قیمت مزید بڑھنے سے مہنگائی بھی بڑھی ہے جنہیں موجودہ حکومت حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔میاں نوازشریف نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک بھر کے تاجروں اور صنعتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے، وزیراعظم میاں شہبازشریف اپنی کابینہ کے ساتھ ملکر معاشی حالات کو بہتر بنانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کی مکمل کوششیں کررہی ہے،معاشی صورتحال یقینا مشکلات سے دوچار ہے لیکن جلد ہی قوم کیلئے اچھے دن آئیں گے۔