منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام کو وزیر توانائی خرم دستگیر نے نوید سنا دی

datetime 3  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ(آن لائن) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے قوم کو عید الضحیٰ پر لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے کی نوید سنا تے ہوئے کہا ہے کہ سولر پینل پر ایک جامع پیکج کی تیاری ہو رہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ چند دن میں سولر پروجیکٹ کا اعلان کریں گے

۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عید الضحیٰ پر لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو سکتی لیکن واضح کمی آئے گی، 720 میگا واٹ کے پاور پلانٹ نے 29 جون سے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے میگا پراجیکٹ سے اگلے سال گرمی میں بجلی کی پریشانی نہیں ہوگی، بجلی کا بحران ملک کے ساتھ بڑی ڈکیتی کرنے والوں کی وجہ سے آیا تھا، وقت پر ایندھن نہ خریدنے کی مجرمانہ غفلت کی گئی۔وزیر توانائی نے کہا کہ کوئلے کی قیمت میں پچھلے سال کی نسبت اضافہ ہوا، عمران خان نے سی پیک میں بہت رکاوٹیں ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ تریمو جھنگ کا 1200 میگاوواٹ کا منصوبہ 2020 میں مکمل کرنا تھا، تریموں جھنگ پراجیکٹ پر بھی نیب کا مقدمہ بنایا گیا، 30 جون کو سب سے زیادہ 30 ہزار میگا واٹ بجلی کی ریکارڈ طلب ظاہر ہوئی۔خرم دستگیر نے مزید کہا کہ 2 مہینے میں جو گھریلو صارفین کو مشکل آئی صنعتوں کو بجلی دینے کی وجہ سے آئی، 7 تاریخ تک تربیلا اپنی 3400 میگا واٹ بجلی دینا شروع کر دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے آخری سال بڑی ڈکیتی کی، آج جو بھی معاشی چیلنجز ہیں وہ ان ڈکیتیوں کی حکومت کی وجہ سے ہیں، شہباز شریف کی حکومت آج چھٹی کے روز بھی کام میں مگن ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری عمارتوں کو درجہ بہ درجہ شمسی توانائی پر منتقل کریں گے، 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو کم ریٹس پر بجلی فراہم کر رہے ہیں، گھریلو صارفین کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔خرم دستگیر نے کہا کہ سولر پینل پر ایک جامع پیکج کی تیاری ہو رہی ہے، شہباز شریف آئندہ چند دن میں سولر پروجیکٹ کا اعلان کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…