امریکہ میں ٹرک کے کنٹینر کے اندر موجود 53 افراد کی ہلاکت کی وجہ سامنے آگئی ،ڈرائیورکابھی دوران تفتیش اعتراف

3  جولائی  2022

ٹیکساس(این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ٹرک کے کنٹینر کے اندر موجود 53 افراد کی ہلاکت کی وجہ سامنے آگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی عدالتی دستاویزات میں کہاگیاکہ گرفتار مشتبہ ٹرک ڈرائیور نے حکام کو بتایا کہ ٹرک کے اندرموجود لوگوں کی ہلاکت گرمی اور دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔واقعے کے بعد مشتبہ ٹرک ڈرائیور ہومیرو زیمورانو اور کرسٹیئن

مارٹین سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔زیر حراست شخص مارٹین نے حکام کو بتایا کہ ڈرائیور کو معلوم نہیں تھا کہ ٹرک کے ائیر کنڈیشنر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور اسی وجہ سے ٹرک کے اندرموجود افراد گرمی اور گھٹن کے باعث موت کا شکار ہوئے۔ملزمان کرسٹیئن مارٹین اور ہومیرو زیمورانو کو انسانی اسمگلنگ اور سازش کرنے کے الزامات میں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت ہو سکتی ہے جبکہ دیگر 2 ملزمان پر آتشیں اسلحہ رکھنے اور غیر قانونی طریقے سے امریکا میں داخل ہونے کے بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔امریکی حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں 27 میکسیکو، 14 ہنڈیورا، 7 گوئٹے مالا اور 2 سلواڈور کے شہری شامل ہیں جبکہ واقعے میں زندہ بچ جانے والے بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔بیکس کائونٹی کے میڈیکل ایگزامینر کے مطابق 53 میں سے تاحال 6 افراد کی حتمی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔میکسیکن حکام کے مطابق ٹرک کے اندر 67 تارکِ وطن مہاجرین سوار تھے جبکہ سان انتونیو حکام کی جانب سے یہ تعداد 64 بتائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں ایک لاوارث ٹرک سے لاشیں برآمد ہوئی تھیں جس کے بعد شہر کے فائر ڈپارٹمنٹ نے واقعے کو میکسیکو اور امریکا کی سرحد پر انسانی اسمگلنگ کا واقعہ قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ سان انتونیو کا علاقہ انسانی اسمگلروں کے لیے ایک اہم روٹ تصور کیا جاتا ہے جو امریکا میں بغیر دستاویزات داخل ہونے والے تارکین وطن کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے بڑے بڑے ٹرکوں کا استعمال کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…